منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو مکمل معاشی تباہی کی طرف جانے دے رہی ہے؟ عمران خان

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قانون کی حکمرانی کو پوری طرح پس پشت ڈالتے ہوئے فسطائی حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لا ء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، یہ فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے

جبکہ اس دوران ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے۔تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کیلئے تو یہ 320سے 325روپے میں دستیاب ہے، سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخ میں 30روپے فی ڈالر کا فرق ہے۔ انہوںنے کہا کہ معیشت میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی،روپے کے مقابلے میں ڈالرز پر عوام،کاروباری طبقے کے غیرمعمولی اعتماد کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ملک میں مقامی یا غیرملکی سرمایہ کاری ناپید ہے،جس سے مجموعی قومی پیداوار میں شدید سکڑا ئوپیدا ہوگا یا معیشت کو اس سے بھی شدید دھچکاپہنچے گا۔عمران خان نے کہا کہ ملک نہایت بلند افراطِ زر شدید ترین مہنگائی کے چنگل میں پھنسے گا، پی ڈی ایم رہنمائوں کے اربوں ڈالرز بیرونِ ملک تجوریوں میں محفوظ ہیں، یہ قابلِ فہم ہے کہ کیوں انہیں معیشت کی تباہی کی رتی بھر فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے پاکستانی مقتدرہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو مکمل معاشی تباہی و بدحالی کی دلدل میں گرنے کی اجازت کیسے دے رہی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…