تحریک انصاف کے بعد عائشہ گلالئی ایک اور بڑی جماعت میں شامل

  جمعرات‬‮ 25 مئی‬‮‬‮ 2023  |  12:38

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔عائشہ گلالئی نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاک فوج ہے اور پاکستان کا ہر ایک شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منایا جا رہا ہے، میں شہداء کے ورثا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ چوہدری شجاعت میرے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔اس موقع پر چوہدری سرور بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ق لیگ میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔عائشہ گلالئی 2017 میں پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوگئی تھیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎