زمان پارک میں عمران کا گھر سربمہر ہونے کا خدشہ

21  مئی‬‮  2023

لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ذاتی گھر زمان پارک کے سربمہر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے لگژری ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے کا ٹیکس 22 مئی تک جمع نہ کروایا تو 23 مئی کو عمران خان کا گھر سربمہر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے عمران خان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے حتمی نوٹس جاری کردیا ہے جس میں عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22 مئی تک اپنے ذمہ واجب الادا لگژری ٹیکس جمع کروا دیں وگرنہ ان کا گھر سربمہر کر دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ چونکہ رواں مالی سال ختم ہونے کو جارہا ہے جبکہ محکمہ ایکسائز پنجاب لگژری ٹیکس کی مد میں اب تک ٹیکس ہدف کا 94 فیصد وصول کرسکا ہے، اس لئے اس مد میں رواں مالی سال کا ہدف پورا کرنے کے لئے تمام نادہندگان کو حتمی نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق محکمہ نے عمران خان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے متعدد بار نہ صرف نوٹسز ارسال کئے بلکہ مطلوبہ رقم پر مبنی چالان بھی پیش کر رکھا ہے مگر انہوں نے تاحال ٹیکس جمع نہیں کروایا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…