منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم

datetime 20  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 123کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کرکے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے پی ٹی آئی کے 123کارکنوں کی بازیابی کے لیے فرخ حبیب کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔مذکورہ درخواست میں فیصل آباد سے 123کارکنوں کی نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا۔پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ کی جانب سے دلائل دیئے گئے کہ 9مئی کے واقعات کے بعد فیصل آباد سے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا، آئی جی پنجاب نے گرفتاری کا میڈیا کے سامنے اعتراف کیا، گرفتاری اور نظر بندی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور غیرقانونی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈپپٹی کمشنر فیصل آباد کے نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔جسٹس انوارالحق پنوں نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 123فراد کی نظربندی کے احکامات معطل کر دیئے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9مئی کو گرفتاری کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد حالات پر قابو پانے کیلئے نگراں پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا تھا۔انتظامیہ نے فیصل آباد سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے 100سے زائد کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے، پولیس نے 123کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…