ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ

datetime 19  مئی‬‮  2023 |

کوئٹہ/ ژوب/اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر ’خودکش حملہ‘ ہوا تاہم وہ محفوظ رہے،7 کارکن زخمی ہوئے۔جماعت اسلامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر ڑوب بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا اور حملہ آور مارا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ حملے میں ’سراج الحق محفوظ رہے

وہ جلسہ عام سے خطاب کیلئے ژوب میں موجود تھے۔بیان میں کہا گیا کہ امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا، خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکا کیا، جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوئٹہ پہنچے تھے اور جلسے میں شرکت کے لیے ژوب جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ ژوب میں داخل ہو رہے تھے اور ان کا استقبال کیا جا رہا تھا، اسی دوران ایک آدمی نے خود کو اڑایا‘۔قیصر شریف نے کہا کہ خودکش حملے میں تمام لوگ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی اطلاع کے مطابق چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد کارکن زخمی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی قیادت محفوظ ہے۔بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ڑوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر دھماکے پر اظہار مذمت کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں 5 افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے، دہشت گرد بدامنی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں لیکن دہشت گرد عناصر اور ان کے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دریں اثناء  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اورافسو س کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے ژوب میں ان کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔چ

یئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان حکومت کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔دریں اثناء پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر حملہ کی بھرپور مذمت  کی۔ انہوں نے کہاکہ سراج الحق اور ان کے ساتھیوں کو اللہ کریم نے محفوظ رکھا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن عناصر انتشار اور فساد پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا سراج الحق کے قافلے کے قریب خود کش حملہ کی مذمت کی۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ مولانا سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے۔آصف علی زرداری نے مولانا سراج الحق کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ء کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…