منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے،خواجہ آصف

datetime 19  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے،پاکستان میں سیاسی بحران ضرور ہے تاہم بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا، 9 مئی کو راولپنڈی، میانوالی اورلاہور میں پرتشدد واقعات کے دوران پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے عسکری تنصیبات پر حملے کئے، پاکستان میں اس سے پہلے بھی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں، میں بھی گرفتار ہوا تھا

میرا لیڈر اور میری سیاسی پارٹی کے کئی لوگ بھی گرفتار ہوئے تھے لیکن ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی، ہم نے گرفتاریوں پر کبھی عسکری و سول تنصیبات پر حملے نہیں کئے۔عالمی نشریاتی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عسکری و سول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی اختلافات ضرور ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سرکاری و عوامی املاک پر حملے کئے جائیں، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عسکری تنصیبات سمیت عوامی و سرکاری املاک پر حملے کئے، ایسا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عسکری تنصیبات، ملٹری بیسز اور عسکری شخصیات کی رہائش گاہوں پر حملے کئے، ان کے ٹرائل آئین میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ملٹری کورٹس کے تحت ہوں گے، ہم نئی عدالتیں اور نئے قوانین نہیں بنا رہے، پہلے سے قوانین موجود ہیں،ایسے ملزمان کے پاس ہائی کورٹس اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، شہروں میں امن بحال ہو چکا ہے۔انہوں نیکہا کہ آئندہ چند دنوں میں حالات معمول پر ہوں گے۔ انہوں نیکہا کہ انتخابات اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…