منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ریٹائرڈ فوجی افسر اور اہلکار بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل فوج کی ہائی کمان ان لوگوں کا ملٹری ٹرائل کریگی

datetime 16  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہاؤس لاہور‘ جی ایچ کیو راولپنڈی اور دوسری حساس سرکاری‘ فوجی املاک کو جزوی یا کلی طور پر تباہ کرنے والے ملزموں کیخلاف فوری سماعت کی فوجی عدالتوں کی تشکیل جلد کی جائیگی۔یہ بھی طے کر لیا گیا ہے کہ فوری سماعت کی ملٹری کورٹس کا سربراہ کم سے کم کرنل‘ بریگیڈئر اور زیادہ سے زیادہ میجر جنرل کے عہدے کا فوجی افسر ہو گا۔

جنگ اخبار میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت یہ فوری سماعت کی فوجی عدالتیں جرائم کی تحقیقات کریں گی۔ وفاقی دارالحکومت‘ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اعلیٰ عدالتوں کو بھی فوری سماعت کی فوجی عدالتوں کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرنے دی جائیگی۔ 1975-76ء میں اٹک سازش کا ٹرائل اُس وقت کے میجر جنرل محمد ضیاء الحق کی سربراہی میں قائم ملٹری کورٹ نے کیا تھا۔اُس زمانے کے نوجوان افسروں نے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کیخلاف سازش کی تھی تو قلعہ اٹک میں میجر جنرل محمد ضیاء الحق اور اُنکی فوجی عدالت نے ملزمان کو پھانسی اور عمر قید کی سخت سزائیں دینے کی سفارش کی تھی جبکہ اُس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے سزاؤں میں نرمی کر دی تھی۔آرمی ایکٹ کے تحت جرم ناقابل دست اندازی پولیس نہیں ہے‘ آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس ہی ہر قسم کے جرائم پر ایکشن لیں گی۔سول کے علاوہ ریٹائرڈ فوجی افسر اور اہلکار بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ فوج کی ہائی کمان ان لوگوں کا ملٹری ٹرائل کریگی۔آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات رجسٹر یہ عدالتیں کریں گی۔متعلقہ فوجی افسر اس بارے باقاعدہ شکایت دائر کریگا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…