ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کا سی پیک منصوبےکیلئے چین کی مکمل حمایت کا اظہار

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پا ک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے آرمی ہاوس راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، سی پیک کے منصوبے کیلئے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، سی پیک کے منصوبے کیلئے چین کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔دورانِ ملاقات آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ملاقات میں چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے پاک چین دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، سی پیک کی بر وقت تکمیل کیلئے چین کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں چین کے کردار کو تسلیم کیا۔پاکستان اور چین نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز پر دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ایک مثبت نوٹ پر ختم ہوئی۔ملاقات کے دوران فریقین نے پاک چین درینہ دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…