ان کا آخری ہدف پاکستان کی عدلیہ ہے، ان کے نشانے پر چیف جسٹس اور کچھ ججز ہیں، تحریک انصاف

5  مئی‬‮  2023

لاہور(این این آئی)حکومتی قابض ٹولہ اپنے لیڈران کو ڈرائی کلین کر رہا ہے، پی ڈی ایم ٹولے نے اپنے نا اہل لیڈران کو اہل کروانے کیلئے بل پاس کیا ہے،ان کا آخری ہدف پاکستان کی عدلیہ ہے، ان کے نشانے پر چیف جسٹس اور کچھ ججز ہیں، جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کیا ہے، جو سوالات کیے گئے ان کا عمران خان نے تسلی بخش جواب دیا، کسی بھی سوال کو ہم نے جواب دئیے بغیر نہیں چھوڑا، کوئی بھی آئین سے بالادست نہیں ہوسکتا،پاکستانیوں سے اپیل ہے وہ ہفتہ کے روز آئین کی بحالی اور ججز سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں،عمران خان تاریخی ریلی کی قیادت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف سٹاف شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب اور مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان مشکلات کے باوجود ہر عدالت میں گئے ہیں، وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، تکلیف کے باوجود عمران خان جمعرات کے روز اسلام آباد کی عدالت گئے، اس سے دو تین دن پہلے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا محور ہی ہے کہ قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے، اس وقت ڈرانے دھمکانے کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے، تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ممبران مقررہ وقت پر دو بجے آئے، ان میں پولیس، آئی بی، آئی ایس آئی کے حکام تھے، جو سوالات کیے گئے ان کا عمران خان نے تسلی بخش جواب دیا، کسی بھی سوال کو ہم نے جواب دئیے بغیر نہیں چھوڑا، عمران خان کے گھر پر جو حملہ ہوا اس کا بھی ہم نے ذکر کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کی نمائندگی چاروں صوبوں میں ہے، ہمارے جلسے اور ریلیاں ہوئیں، ایک گملانہیں ٹوٹا، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ہماری ریلیوں کو روک دیا گیا، ہم واحد پارٹی ہیں جو اس ملک میں جلد سے جلد انتخابات چاہتے ہیں، جو الیکشن کی تاریخ ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے اپنے نا اہل لیڈران کو اہل کروانے کیلئے بل پاس کیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد تھے تو بکتر بند گاڑیوں سے زمان پارک پر دھاوا بول دیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی گھر میں اکیلی تھیں،بنیادی طور پر پولیس ہماری ملزم ہے، جن تین مقدمات میں پولیس تفتیش کرنے آئی تھی اس میں یہ ہمار ے ملزم ہیں،14 مارچ کو 26 گھنٹے عمران خان کے گھر پر حملہ آور رہے، ان کا پروگرام عمران خان کو قتل کرنے کا تھا۔وارنٹ تو گوجرانوالہ اے ٹی سی سے رانا ثنا اللہ کے بھی جاری ہوئے تھے، لیکن وہ کہتے تھے کہ رانا ثنا اللہ ہمیں نظر نہیں آرہا۔

یہ ہمارے ملزم ہیں،ہم نے جے آئی ٹی ممبران کے ساتھ تعاون کیا ہے،عمران خان نے خندہ پیشانی سے موقف سامنے رکھا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین قوم کی آخری امید ہیں، انہوں نے اس ملک کو چھوڑ کر نہیں جانا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان بیماری کی حالت میں بھی اور جان کو شدید خطرات لا حق ہونے کے ابوجود پیشیاں بھگت رہے ہیں، خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کر رہے ہیں، پاکستانیوں سے سوال ہے کہ آخر کس کے لئے، اس کا جواب یہ ہے کہ وہ میرے اور آپ کے بچوں کے لئے آئین کی بالا دستی کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں آئین سے بالا تر کوئی نہیں ہے ان کی جان بھی آئین سے بالا تر نہیں ہے اور وہ آئین کو مقدم سمجھتے ہیں،قوم سے اپیل ہے کہ آج ہفتہ بہت اہم دن ہے،

آج پورے ملک میں قوم اپنی اپنی یونین کونسل میں مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے نکلیں، عمران خان نے آئین کیلئے اس قوم کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھی ہوئی ہے، ان پر دو دفعہ قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے لیکن وہ ہمارے بچوں کے لئے آزاد پاکستان کے لئے باہر نکل رہے ہیں،عمران خان آئین کو قائم رکھنے کے لئے آئین شکن کے ٹولے کے خلاف آج اپنی قیادت میں ریلی نکال رہے ہیں،یہ ہماری جنگ ہے لڑنی ہے اور ہم یہ جنگ جیت چکے ہیں، آخری دھکا ہے جو اس ٹولے کو لگائیں گے،ہم اس ٹولے کو بتائیں گے ہم انہیں نہیں توڑنے دیں گے۔عدالت کی پیشیاں بھگت بھگت کر عمران خان کی ٹانگوں کے زخم ہرے ہو چکے ہیں،وہ پاکستان کی خاطر ویل چیئر پر بیٹھے ہیں،، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ ہم آئین توڑنے دینے گے،حقیقی آزادی آ کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آزاد ملک، عوام جاگ چکے ہیں اور آئین شکن ٹولے کا محاسبہ کریں گے،ہم اپنے لیڈر کے ساتھ ہیں، آج ہفتہ کے روز عمران خان آئین شکن ٹولے کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…