بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دہشت گردوں کے تین حملے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دئیے،3اہلکار شہید، سات دہشتگرد مارے گئے

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے ضلع لکی مروت میں مختصر وقت کے اندر مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے تین حملوں کو ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد مارے گئے، تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے موثر انداز میں مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں 4 بار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ضلع لکی مروت کے علاقے امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو دیگر مقابلوں میں دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت 3 گنا مزید دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے سات دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار تاج میر ساکن ڈسٹرکٹ نوشہرہ، حوالدار ذاکر احمد ساکن ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد اور سپاہی عابد حسین ساکن ڈسٹرکٹ ڈی آئی خان بہادری سے لڑتے شہید ہو گئے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…