ملک کو درپیش چیلنجز عمران کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، وزیر اعظم

  اتوار‬‮ 26 مارچ‬‮ 2023  |  16:14

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی،سیاسی اورانتظامی مسائل وچیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کاشاخسانہ ہے،عمران نیازی نے ہمیشہ صرف بیان بازی کی ہے، وہ صرف بڑے بڑے بیان ہی دے سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ہمیشہ صرف بیان بازی کی ہے، وہ بڑے بڑے بیان ہی دے سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم عمران نیازی سے وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر ان کی مایوس کن کارکردگی پر سوال اٹھانے کا جواز رکھتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو درپیش سیاسی، گورننس اور معاشی چیلنجز کی بنیاد عمران نیازی کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎