مریم نواز کے حلقہ پی پی 173سے کاغذاتِ نامزدگی منظور

  بدھ‬‮ 22 مارچ‬‮ 2023  |  10:12

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے حلقہ پی پی 173سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے وکیل لیاقت اعوان الیکشن کمیشن کے افسر کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل لیاقت اعوان نے کہا کہ پی پی 173سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ پی پی 149سے بھی مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا گئے ہیں۔مریم نواز کے کاغذات لیاقت اعوان ایڈووکیٹ نے جمع کروائے تھے۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حلقہ پی پی 63کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں جو مقامی ایم این اے عثمان ابراہیم نے جمع کرائے۔یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎