جمعہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2024 

فواد چوہدری کی گرفتاری قانونی طریقے سے ہوئی ، کس نے اجازت دی جو منہ میں آئے کہنا شرو ع کر دیں ،(ن)لیگ

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری قانونی طریقے سے ہوئی ،کس نے اجازت دی جو منہ میں آئے کہنا شرو ع کر دیں ، عمران نیازی اپنی حکومت گرانے کا خود ہی موجب بنا ،پاکستان کو بچانے کیلئے عمران خان حصے کی گالیاں اور نزلہ اپنے کندھوں پر لیا

،جو لوگ ریاست پاکستان کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھائیں گے انکی جگہ جیل ہوگی،اگر ایک وزیر اعظم کو تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیجا گیا تو دوسرے کو بیٹی چھپانے پر گھر بھیجنا ہوگا،دھونس اور دباو سے مرضی کے فیصلے لینے کا رواج کہیں تو رکے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے بدھ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عابد شیر علی نے کہاکہ چند روز سے ملک میں عجیب کشمکش اور منظر ہے، گزشتہ حکمران نے پاکستان کی سالمیت اور معیشت کے ساتھ کھیلا ،عمران خان ساڑھے 3 سال پاکستان کی اقتصادی تباہی کا موجب بنا،عمران نیازی اپنی حکومت گرانے کا خود ہی موجب بنا،جادو ٹونے کا راج اور قانون شکنی کی اور جگ ہنسائی کی۔ ان￿￿ںنے کہاکہ فواد چوہدری کی گرفتاری قانونی طریقے سے ہوئی،آپ کو کس نے اجازت دی کہ آپ جو منہ میں آئے کہنا شروع کردیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک آزاد خود مختار الیکشن کمیشن ہے جسکی یہ خود بھی تعریفیں کرتے تھے، اب تنقید کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی حکومت کو ناجائز طریقے سے سبکدوش کیا گیا،پاکستان کو ایک شیطان سے واپس لیا گیا ہے،ان کے حصے کی گالیاں وہ بھی نزلہ ہم نے اپنے کندھوں پر لیا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے لوگوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور یہ کہتے تھے ٹھیک ہوا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس جو نام آئے اس میں سے ایک نگران وزیر اعلیٰ لگایا گیاجو قانون اور آئین کے مطابق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کے ریاستی ادارے ہیں ، 23 کروڑ عوام کا ملک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری کا ایکسرے کروائیں تو اس میں سے گند ہی نکلنا ہے،جو لوگ ریاست پاکستان کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھائیں گے انکی جگہ جیل ہوگی۔ عابد شیر علی نے کہاکہ فواد چوہدری کو پاکستانی دفعات کے مطابق پکڑا گیا ہے

،یہ کوئی سیاسی کیس نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائیگا۔معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو درخواست موصول ہوئی،فواد چوہدری کا بیان سنگین جرم ہے ،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جسکا سربراہ آئینی عہدہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور کی مقامی عدالت نے ٹرانزٹ ریمانڈ دیا ہے،

لاہور ہائیکورٹ کے جج سے التجا ہے انصاف کا معیار دہرا نہیں ہوسکتا،نہال ہاشمی کو 6 ماہ کے لئے قید ہوئی تھی،یہ ہی بات کسی عام آدمی نے کی ہوتی تو وہ رات سے پہلے جیل میں ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ دھونس اور دباو سے مرضی کے فیصلے لینے کا رواج کہیں تو رکے گا۔ انہوںنے کہاکہ اگر ایک وزیر اعظم کو تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیجا گیا تو دوسرے کو بیٹی چھپانے پر گھر بھیجنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری ایک طاقتور آدمی ہے کس نے اختیار دیا کہ وہ ادارے کے لوگوں کو دھمکی دے،اگر انہیں آج نہ روکا گیا تو عدلیہ اور اداروں کو گلی گلی دھمکیاں دی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ ان کے خلاف کیسز میں سنگین اور حیران کن انکشاف ہورہے ہیں،عمران خان کی سائفر کیس میں قید اور ٹریان کیس میں نااہلی بنتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنا عمل رکھا ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے سیاسی مشکل کبھی دیکھی نہیں ،عمران خان نے ایک دن جیل میں نہیں گزارا ۔



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…