اسلام آباد (آئی این پی )پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کا لانگ مارچ کل منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہوگا ، آصف زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ہے ، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں ہے ، سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہر صورت اپنی منزل حاصل کرے گا ، انتخابات کی باریخ لے کر ہی واپس آئیں گے ۔