ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پہلے کہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو، مولانا فضل الرحمن

datetime 18  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے جسے ہم کچل چکے ہیں،پہلے کہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو، آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں گے،اب عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا

حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یوآئی کی صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کی صدارت سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے جس میں کی صوبہ بھر سے ارکان جنرل کونسل نے شرکت کی ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں یہ ایک فتنا ہے روزانہ بونگیاں مار کر اپنی اصلیت آشکار کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادی آزادی کی بات کرنے والے سابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود کس دباؤ کے تحت ڈاکٹر عبد القدیر کے جنازے میں شرکت نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ امریکیوں سے خفیہ ملاقاتیں اور انکی ڈکٹیشن پر عمل کرنے والا غلاموں کا غلام پاکستانی قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے ،اسرائیل بھارت اور امریکہ سے ڈالر وصول کرکے ملک ،فوج اور اداروں کے خلاف سازش کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خود اسکی جماعت کے رہنما نے اسکی چوری پکڑی اور الیکشن کمیشن نے اسے چور ثابت کیا ۔انہوں نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کو رہا کرکے اس پر فخر کرنے آور بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل کرنے والا غلام نہیں توکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹائم دینے والے عمران خان سے ہم اقتدار چھین کر اس کا ٹائم ختم کردیا

اب وہ 2023 کا انتظار کریں ،الیکشن بھی ہماری مرضی سے ہونگے اور آرمی چیف کا تقرر بھی حکومت اور وزیراعظم کی مرضی سے ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران قوم کو بتائیں کہ سٹیٹ بینک کس کے کہنے پر آئی ایم ایف کے حوالے کیا ،معیشت اور اقتصاد کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد

اب اداروں عدلیہ فوج الیکشن کمیشن کی ساکھ اور وقار کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ استعماری قوتوں کے خلاف نبرد آزما جدو جہد کی ہے اور اب استعمار کے ایجنٹوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے ،جمعیت علماء اسلام اور اس کے کارکن عمران خان کو فتنہ سمجھتے ہیں

اور فتنے کے خلاف لڑنا اپنے اکابر کے مشن کو زندہ رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سے ٹکر لینے والے حکمرانوں کی طرح فتنہ عمرانیت بھی آخری ہچکولے کھا رہا ہے ،ہم نے اسے اقتدارِ سے باہر پھینک کر اس کے بین الاقوامی ایجنڈے کو زمیں بوس کردیا ہے اور فتنے کا سر کچل دیاہے ،کارکن مطمئن رہے ،انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوراوں کو کامیاب کرنے کیلئے جمعیت علماء اسلام کی تنظیموں اور کارکنوں کو عملی طور پر میدان میں نکل کر فتنے سے جان چھڑانی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…