وزیر اعظم کا آرمی چیف کو ٹیلیفون ،لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات حاصل کیں

2  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کر کے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں ۔وزیراعظم نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں،دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں۔وزیراعظم نے اپیل کی کہ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لئے خصوصی دعا کریں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خراج تحسین پیش کیا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ ہے اپنے بھائیوں بہنوں، بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے ۔آرمی چیف نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…