جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

کمال احمد کے قاتل عمران اور ان کے حواری ہیں، مارچ کی آڑ میں خانہ جنگی کی سازش ہو رہی ہے ، وزیر داخلہ

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ بے گناہ پولیس اہلکار کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے عمران خان دہشت گرد ہے،کمال احمدکے قاتل عمران خان، شیخ رشید اور ان کے حواری ہیں،عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں

خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں۔ منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانا ت کرنے والوں سے حساب لیں گے، پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ سیاسی سرگرمی نہیں اور یہ پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے۔ انہوںنے کہاکہ گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کردی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لیاگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں خانہ جنگی، افراتفری ، فساد اور انتشار کو قانونی راستے سے روکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہید اہلکار کے اہل خانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی، عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کریں گے۔ وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…