بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا ایک اور پیٹرول بم گرا دیا

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی سسک سسک کر زندگی گزار رہے ہیں، حکومت نے ان پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور بم گرا دیا۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہاکہ

حکومت خون خوار بھیڑیے کی طرح عوام کا خون چوس رہی ہے، عمران خان اینڈ کمپنی آئی ایم ایف سے مل کر مہنگائی کی چھری سے عوام کی شہ رگ کاٹ رہی ہے۔پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے، ساڑھے 3 سال سے ملک و قوم پر عمران خان کی صورت میں عذاب مسلط ہے۔انہوںنے کہاکہ اس عذاب سے ملک و قوم کو نجات دلانا پی ڈی ایم کا ہدف ہے، تحریکِ عدم اعتماد وہ ہتھیار ہے جس سے عمران خان اینڈ کمپنی کو سمندر برد کر دیں گے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو بچانا ہے تو عمران خان کو ہٹانا ہے، عمران خان کو ہٹانے کے سوا نجات کا دوسرا کوئی راستہ نہیں۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے مہنگائی سے پریشان عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔وفاقی حکومت نے پیٹرول 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 53 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 43 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے 08 پیسے مہنگا کر دیا ہے۔اس اضافے کے بعد پیٹرول 159 روپے 86 پیسے، ڈیزل 154 روپے 15 پیسے، لائٹ ڈیزل 123 روپے 97 پیسے اور مٹی کا تیل کی 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…