حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے،مریم نوازنے دبنگ بیان دیدیا

18  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے،حکومت کی کارکردگی بری نہیں، کارکردگی ہے ہی نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں،موجودہ حکومت کوایک دن کیلئے بھی کوئی برداشت نہیں کر سکتا،عمران خان اقتدار میں ہیں

اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے،نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،شیخ رشید بیانات دینے کی بجائے سانحہ مری کا جواب دیں،نوازشریف جلد واپس آئیں گے، وقت کا تعین نون لیگ کرے گی۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بری نہیں، کارکردگی ہے ہی نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں۔مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی

عزت نہیں کرتے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت ہفتہ، مہینے نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے، پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید بیانات دینے کی بجائے سانحہ مری کا جواب دیں،حکومتی ترجمان

اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ سمجھ نہیں آیا وفاقی وزیرداخلہ کو ہاتھ سر پر ہونے کی بات کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ وزراء کے بیانات سے لگتا ہے کہ انکا انجام قریب ہے، سب سے پہلے اس نااہل حکومت سے جان چھڑائی جائے۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت کی نالائقی کے انبار لگے ہیں، نوازشریف جلد واپس آئیں گے،

وقت کا تعین نون لیگ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کا طریقہ کاربھی سب کے سامنے آجائے گا،عمران خان کو اپنے ورلڈکپ میں چلو بھر پانی بھر لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے جو نواز شریف کے خلاف کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ توجہ ہٹانے کیلئے نواز شریف کو وطن واپس لانے کا کہا جارہا ہے،حکومت نواز شریف کا بال بھی بیکا نہیں کرسکی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…