افغانستان کا مستقبل افغانستان کے ہاتھ میں ہے، طارق فاطمی

1  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )سابق معاون خصوصی برا ئے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے مفادات کے لیے افغانستان میَں کسی دوسرے ملک کو نقصان پہنچانے کا حق نہیں ہے، افغانستان کا مستقبل افغانستان کے ہاتھ میں ہے ۔ روس افغانستان تعلقات کے عنوان سے لیکچر سے خطاب کرتے ہو ئے سابق معاون خصوصی برا ئے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی

مدد سے افغانستان طالبان حکومت چیلنجز سے نمٹنے کی کوشیش کر رہی ہے فی الوقت طالبان حکومت کو مختلف چیلنجز بالخصوص اپنے بچاو کا چیلنج درپیش ہے ،چین کو افغانستان میں اب سے زیادہ تحفظات ای ٹی آئی ایم کا ہے ای ٹی آئی ایم سینکیانگ میں جدوجہد کر رہی ہے چین کے افغانستان میں اقتصادی مفادات بھی ہیںروسی فیڈریشن کو بھی افغانستان میں متعدد خدشات ہیںسب سے زیادہ خطرہ اسلامی انتہا پسندی کے فروغ, روس نواز حکومتوں کو چیلنج اور منشیات کے فروغ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات افغانستان سے وسطی ایشیا اور پھر روس پہنچنے کے خدشات موجود ہیں ،ماسکو آج بھی وسطی ایشیائی ریاستوں کو روس کے اثرورسوخ کے علاقے سمجھتا ہے ایران ایک قدیم ثقافت کا علمبردار ہے ہم تسلیم کر یں یا نہیں ایران آج بھی اپنے آپ کو عظیم سلطنت سمجھتا ہے ہم نے کابل کے معاملے پر جینوا مذاکرات میں ایران کو اعتماد میں لیا ایرانی عوامی سطح پر طالبان کے اقتدار میں آنے پر بات کرتے ہو ئے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ اسی لیے حال ہی میں طالبان نے ہزارہ برادری سے رابطے کیے بھارت افغانستان کا ہمسایہ تو نہیں ہے تاہم بھارت وہاں اپنے مفادات کا دعوی کرتا ہے بھارت ان آپ کو برٹش انڈیا کے وارث ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن اسے اپنے مفادات کے لیے افغانستان میَں کسی دوسرے ملک کو نقصان پہنچانے کا حق نہیں ہے،ہم نے ہر فورم پر بھارت کے افغانستان میں کردار کی خواہش نہیں کی امریکہ کی کوشیش رہی ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے امریکہ افغانستان کو سزا دینا چاہتا ہے اسی لیے امریکہ نے افغانستان کے منجمد اثاثہ جات کو روکا, اور ان ک امداد میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔1996 مینجب طالبان اقتدار میں آیے تو پاکستان سعودی عرب, اور امارات نے نہیں تسلیم کیااس کے بعد دنیا بھر سے ان کے خلاف ردعمل آیا تھاافغانستان کا مستقبل افغانستان کے ہاتھ میں ہے روس نے افغانستان کو ہمیشہ اپنے اثرورسوخ کے خطرے ے تناظر میں دیکھا ہے روس چاہتا ہے کہ افغانستان آج ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کی آمجگاہ نہ بنے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…