جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خوراک کے 17 ٹرک طورخم بارڈر پر افغانستان کے حوالے

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت کھانے پینے کی اشیاء کے 17 ٹرک پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان کے حوالے کردیئے ہیں۔پاکستان سے آٹا، چینی، دالیں اور کوکنگ آئل افغان عوام کیلئے بھجوایا گیا ، پاک افغان طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے

تحت خوردنی اشیا کے 17 ٹرک افغان حکام کے حوالے کیے۔ان اشیاء میں 190 ٹن آٹا، گیارہ ٹن کوکنگ آئل، 31 ٹن چاول، 65 ٹن چینی اور 3 ٹن دالیں شامل ہیں۔ افغان حکام نے اس حوالے سے پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔اس سے قبل بھی پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ امدادی سامان لے کر کابل گیا تھا، امدادی پیکج میں تقریباً 10 ٹن آٹا ، 1.5 ٹن گھی اور ادویات شامل تھیں۔افغانستان اس وقت شدید اقتصادی بحران سے دو چار ہے اور حالیہ مہینوں میں یہ صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے۔پاکستان نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جا سکے۔چین نے بھی افغانستان کے لیے تین کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیجنگ ا فغانستان میں ترقی کے لیے مدد دے گا۔اقوام متحدہ میں انسانی امور کے دفتر (او سی ایچ اے) نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے عوام کو زندگی بچانے والے سازوسامان فراہم کیا جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…