باکو(این این پی )پاکستان، ترکی اور آذربائیجان نے اپنی تاریخ کی پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا،باکو میں یہ نو روزہ عسکری مشقیں اتوار بارہ ستمبر کو شروع ہوئیں اور انہیں تین بھائی2021 کا نام دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں 12 ستمبر سے شروع ہو کر 20 ستمبر تک
جاری رہیں گی۔ بیان کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ان تینوں مسلم اکثریتی ممالک نے مل کر ایسی عسکری مشقوں کا منصوبہ بنایا ۔آذربائیجان کی وزارت دفاع کے مطابق ان سہ ملکی فوجی مشقوں کا مقصد آپس میں عسکری تجربات کا تبادلہ اور اسپیشل فورسز کی سطح پر پہلے سے موجود تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے اور ان مشقوں کو تین بھائی2021 کا نام دیا گیا ہے۔