منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سمیت مسلم ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

datetime 13  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سمیت مسلم ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، واضح رہے کہ شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ،عید الفطر 2021ء بروز جمعرات 13مئی 2021کو ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے گزشتہ روز کیا۔تفصیلات کا مطابق عید الفطر کی رویت کے لیے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں لہذا عیدالفطریکم شوال(آج )المکرم 1442ھ 13مئی2021ء بروز جمعرات کو ہے۔پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں جبکہ کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی نے کی جبکہ اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر شریک تھے۔دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ اسی طرح قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ماہ شوال کے چاند کا اعلان کردیا گیا۔ امارات میں کہیں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد بدھ کو 30 واں روزہ تھا جبکہ عید الفطر(آج)13مئی بروز جمعرات منعقد کی جارہی ہے ۔ اسی طرح بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا

چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ بھارت کی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر سے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئیلہٰذا بھارت میں عیدالفطر 14مئی بروز جمعہ کو ہوگی۔ اسی طرح بنگلا دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث بنگلا دیش میں بھی عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ منائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…