جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے وزیر اعظم عمران خان نے بھی خاموشی توڑ دی،شدید ردعمل

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے قبلۂ اول، مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے بلخصوص رمضان المبارک کے دوران حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےۓ ان حملوں کو انسانیت اور بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ فلسطینیوں اور

انکے جائز قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کرے۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ‏کتنی گھنائونی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلمان نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی پر امید رہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہوگی۔علاوہ ازیں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین کے مقصد کی حمایت میں ہمیشہ کی طرح کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ نے ٹویٹر پر کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے مسلم امہ کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر ھملے اور بربریت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بربریت انسانیت اور انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہے۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف چینلز سے گفتگو کے دوران مسجد اقصی میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب عبادت کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز یوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں ، جائیدادوں سے ظلم و بربریت کے

ذریعے بے دخل کرنے کا کوئی اخلاقی، سیاسی جواز نہیں ہے، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ اور ان کے حقوق کا علمبردار ہے ، عرب لیگ، او آئی سی اور امت مسلمہ کو یکجا ہوکر آواز اٹھانا ہو گی،عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانا بر وقت فیصلہ اور مناسب قدم ہے انسانی حقوق کے علمبردار مغربی ممالک اورہیومن رائٹس کونسل بھی فی الفور اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے مسجد اقصی میں عبادت کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے کی پر زور مذمت کی ہے ، اس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو جب لوگ نماز اور نوافل ادا کر رہے تھے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے ان کی جائیدادوں سے اس طرح ظلم اور بربریت کے ذریعے بے دخل کیا جائے اس کا کوئی اخلاقی،

کوئی سیاسی جواز نہیں ٹھہرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے انکے حقوق کا علمبردار ہے اور پاکستان نے ہمیشہ ٹھوس موقف اپنایا ہے اور آج بھی اپنا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ عرب لیگ نے ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے،یہ بر وقت فیصلہ اور مناسب قدم ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یکجا ہو کر عرب لیگ کو، او آئی سی کو امہ کو اس پر بات کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک جو انسانی حقوق کے علمبردارکہلاتے ہیں ان کی توجہ

اس طرف مبذول کرانی چاہیئے کہ یہ طریقہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی توجہ مبذول کرانے کے لئے سب سے اہم چیز اتفاق و یکجہتی ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ہیں جو مسلمانوں کے اتفاق کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، غلط فہمیوں کو ہوا دیتی ہیں ، جھوٹا پراپیگنڈہ اجاگر کرتی ہیں ، مسلمان ممالک کے اندر نفرت کے بیج بوتی ہیں ان کو شکست دینا ہوگی اور ان کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،

او آئی سی کے پلیٹ فارم سے،اقوام متحدہ ، ہیومن رائٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے یکسوئی سے اپنے موقف ، اپنی موثر آواز کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جس طرح فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کی پاکستان نے بڑے ٹھوس انداز میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرنا چاہوں گا کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں، یہ ظلم فی الفور بند ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…