سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خلاف ضابطہ فنڈز کے استعمال کا انکشاف فورنزک آڈٹ میں کچا چٹھا کھل کر سامنے آگیا

8  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں کے قیام سے اب تک پہلی دفعہ فورنزک آڈٹ مکمل کرلیا گیا ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر 2015 سے 2020 تک مکمل فرانزک آڈٹ کرایا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی چیف جسٹس نے اپنے ادارے کا آڈٹ خود کروایا،اعلی عدلیہ میں خود احتسابی سے متعلق فرانزک رپورٹ ہائی کورٹ نے پبلک کردی ۔

آڈٹ حکام کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے اکاؤنٹس اور مالی معاملات میں مجموعی شفافیت پائی گئی،سابق چیف جسٹس انور کاسی کی آئی ایٹ رہائش گاہ پر 18 لاکھ سے زائد خلاف ضابطہ فنڈز کے استعمال کی نشاندہی۔رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس کی جانب سے ججز ریسٹ ہاؤس کی ہائیرنگ میں خلاف ضابطہ 89 لاکھ سے زائد رقم استعمال کی نشاندہی ۔ رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کو سابق چیف کی جانب سے فنڈرز استعمال سے متعلق مزید شواہد کا انتظار ہے،سیشن جج نے کیش شورٹیز کے معاملے میں 17 ملین سے زائد غبن کی نشاندہی کی۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کے حکم پر ایف آئی اے نے انکوائری کی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ،شفافیت اور مالی قوانین پر بہتر عملدرآمد کے لیے ضلعی عدالتوں میں آڈٹ آفیسر تعینات کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ماتحت عدلیہ میں کیش شورٹی قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے غیر مجاز طریقے سے جاری تھی جو اب بند کرا دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے احاطہ میں کیٹین دوکان کے ذمہ رینٹ اور بجلی بل کی مد میں 13 لاکھ سے زائد ادائیگی کی ہدایت کی گئی،جعلی ڈگری پر نکالے گئے دو ملازمین کے ذمہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہیں ریکوری پراسس جاری ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے اکاؤنٹس اور مالی معاملات میں مجموعی شفافیت پائی گئی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق رجسٹرار ہائی کورٹ کو اعلی عدلیہ میں کے مالی اختیارات تفویض کر دئیے گئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…