جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی انتخاب کے نتائج روک دیئے

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن، این این آئی )الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو ہو گی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ دوبارہ

گنتی کی درخواست پر فیصلے کے بعد ہی ضمنی انتخاب کے نتائج جاری کیے جائیں گے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی مکمل گنتی دوبارہ کرانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا تھا۔مسلم لیگ نون کی جانب سے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کا فورنزک آڈٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ۔اس حوالے سے مسلم لیگ نون کے امیدوارمفتاح اسماعیل نے کہا کہ 34 پولنگ اسٹیشنوں سے پریزائیڈنگ افسروں نے نتیجہ واٹس ایپ نہیں کیا۔مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہمیں 30 سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے رزلٹ موصول نہیں ہوئے، ہمیں بعض پریزائیڈنگ افسران کے رویّے پر شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے خط میں کہا کہ کئی فارم 45 پر دستخط نہیں تھے، آپ سے درخواست ہے کہ ووٹوں کی مکمل گنتی دوبارہ کرائی جائے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آر او قانون پر

عمل کرتے ہوئے اس کم فرق کے باوجود ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ہدایت نہیں دے رہا۔نون لیگی امیدوار نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45 پر ووٹوں کی گنتی آر او کی جانب سے دیئے گئے فارمز سے مختلف ہے، ہمیں آر او کی جانب سے فارم 45 فراہم نہیں کیئے گئے۔انہوں نے خط میں کہا

کہ ہمیں آر او نے پولنگ اسٹیشن کے حساب سے رزلٹ سمری فراہم نہیں کی، ہم نے آر او سے واٹس ایپ نتائج کی وصولی کے وقت کی رسید مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو نتائج کو حتمی شکل دینے سے روکا جائے

، این اے 249 کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ آر او نے ہماری ساری درخواستیں مسترد کر کے واضح جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے، آدھے سے زیادہ فارم 45 پر آر او نے دستخط نہیں کیئے۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے

کہ یقین ہے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ،مسلم لیگ(ن) والے اپنی بے نظمی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے فارم 45ہمیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نہیں دیئے گئے بلکہ ہمارے ایجنٹس نے دیے ہیں۔میں ریٹرنگ افسر کا دفاع نہیں کرتا،ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے۔یقین ہے ری پولنگ میں ن لیگ کو دوبارہ شکست ہوگی،اورمفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…