جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا یورپی پارلیمنٹ میں منظور کی گئی قراردا د پر شدید ردعمل

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو یورپین پارلیمنٹ میں ملک میں توہین رسالت قوانین کے حوالے سے پاس کی گئی قرارداد پر مایوسی ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ میں گفتگو سے پاکستان میں توہین رسالت قوانین اور مذہبی حساسیت کت حوالے سے لاعلمی کا اظہارہوتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے

عدالتی نظام اور ملکی قوانین کے حوالے سے غیرضروری تبصرہ قابل افسوس ہے، پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت، فعال سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور خودمختار عدلیہ موجود ہے۔ترجمان کے مطابق تمام شہریوں کے بلاامتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ہمیں اپنی اقلیتوں پر فخر ہیں جن کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور آئین کے مطابق ان کی بنیادی آزادیوں کا مکمل تحفظ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کسی بھی انسانی حقوق خلاف ورزی کی صورت میں عدالتی و انتظامی میکانزم اور مداوا موجود ہے، پاکستان نے مذہبی عقائد، نظریات، تحمل اور بین المذاھب ہم آہنگی کے پرچار میں اھم کردار ادا کیا ہے۔ انہون نے کہاکہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے دور میں ضرورت ہے کہ بین الاقوامی برادری زینوفوبیا، عدم برداشت اور تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کرے،پرامن بقائے باہمی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر بات چیت کے لئے کئی میکانزم موجود ہیں، جمہوریت، قانون کی حکمرانی، گورننس اور انسانی حقوق پر بات ہوسکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یورپین یونین سے مثبت روابط جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…