ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور‎

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ یورپی پارلیمنٹ میں 6 کے مقابلے میں 681 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے اوراقلیتوں سے متعلق امتیازی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے

فرانس اور پاکستان کے تنازع میں فرانس سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پاکستان کو یورپین پارلیمنٹ میں ملک میں توہین رسالت قوانین کے حوالے سے پاس کی گئی قرارداد پر مایوسی ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ میں گفتگو سے پاکستان میں توہین رسالت قوانین اور مذہبی حساسیت کت حوالے سے لاعلمی کا اظہارہوتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے عدالتی نظام اور ملکی قوانین کے حوالے سےغیرضروری تبصرہ قابل افسوس ہے، پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت، فعال سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور خودمختار عدلیہ موجود ہے۔ترجمان کے مطابق تمام شہریوں کے بلاامتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ہمیں اپنی اقلیتوں پر فخر ہیں جن کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور آئین کے مطابق ان کی بنیادی آزادیوں کا مکمل تحفظ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کسی بھی انسانی حقوق خلاف ورزی کی صورت میں عدالتی و انتظامی میکانزم اور مداوا موجود ہے، پاکستان نے مذہبی عقائد، نظریات، تحمل اور بین المذاھب ہم آہنگی کے پرچار میں اھم کردار ادا کیا ہے ۔ انہون نے کہاکہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے دور میں ضرورت ہے کہ بین الاقوامی برادری زینوفوبیا، عدم برداشت اور تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کرے،پرامن بقائے باہمی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر بات چیت کے لئے کئی میکانزم موجود ہیں، جمہوریت، قانون کی حکمرانی، گورننس اور انسانی حقوق پر بات ہوسکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یورپین یونین سے مثبت روابط جاری رکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…