کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعظم عمر ان خان نے گور نر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کو خط لکھ کر استعفیٰ طلب کرلیا استعفیٰ سیاسی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلب کر رہا ہوں وزیراعظم کا گور نر بلوچستان کو خط ۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گور نر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کے نام ایک خط لکھا گیا ہے جس کے متن میں انہوں نے گور نر بلوچستان کو
مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں آپ سے ذاتی طور پر ملاقات نہیں کر سکتا ورنہ میں آپ سے خود بات کرتا متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوئی کہ آپ فلاحی ریاست کے قیام اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کو دیکھ رہے تھے لیکن موجودہ سیاسی صورتحال کو مد نظر کررکھتے ہوئے اس موڑ پرنہ صرف مہارت بلکہ سیاسی طور پر احساس شمولیت اور توازن پیدا کر نے اور پاکستان کے عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے لہذا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میںبلوچستان میں نیا گورنر مقرر کرنا چاہتا ہوں اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ مستعفی ہو جائیں متن میں کہا گیا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ گورنر کی تبدیلی کا مقصد یہ نہیں کہاآپ قابل نہیں بلکہ یہ اقدام صرف پاکستان کو درپیش سیاسی چیلنجز کی ضرورت کی وجہ سے ایک تبدیلی کے طورپر کیا جارہا ہے