بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

این اے 249 ضمنی الیکشن میں شکست پر نواز شریف کا شدید ردعمل

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ +این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے حلقہ این اے 249 میں شکست پر ردعمل میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کراچی کے عوام کی محبت پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، مفتاح اسماعیل کو حقیقی کامیابی پر مبارکباد، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے

ساتھ کھڑا رہنے پر عوام کو خراج تحسین،انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ 190 پولنگ اسٹیشنز تک پاکستان مسلم لیگ ن جیت رہی تھی کہ اچانک ڈسکہ کی طرح بقیہ نتائج کو کئی گھنٹے تک روک دیا گیا، انہوں نے اپنےٹویٹ میں کہا کہ اختتام پر ن لیگ کو 683 ووٹوں سے ہروا دیا گیا جو کہ مسترد شدہ ووٹوں سے بھی کم ہیں، ہم نے ماضی میں بھی کراچی کی روشنیاں اور امن بحال کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے، انشاء اللہ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے،شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا،شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…