اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں ، یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔تفصیلات کے
مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں پونے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔دوسری جانب پیٹرول پمپس پرزائد قیمت ،غیر معیار ی اور مقررہ مقدار سے کم پیٹرول کی فروخت جاری،ضلعی انتظامیہ خاموشپیٹرول پمپس پرناقص پیٹرول اورکم پیمانے ہونے کے باوجودضلعی انتظامیہ خاموش’ناقص پیٹرول کے باعث گاڑیوںاورموٹرسائیکلوںکے انجن خراب ہونے لگے۔وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پیٹرولیم ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پیرمحل شہراور اس کے گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے پیٹرول پمپس کے مالکان نے انت مچارکھی ہے۔پیٹرول پمپس پرحکومتی مقررہ نرخ کی بجائے من مانی قیمت پرناقص پیٹرول سپلائی ہورہاہے جبکہ محلہ جات اور چکوک میں عام دکانوں پر کھلے عام ناقص اور غیر معیاری پٹرول فروخت کیاجارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپوںکے پیمانے بھی کم ہیںجسکے باعث شہری دونوںہاتھوںسے لٹنے پرمجبورہیں۔ناقص پیٹرول کے باعث گاڑیوںاورموٹرسائیکلوںکے انجن خراب ہورہے ہیں شہر اور گردونواح میں کھلے عام زائد قیمت پر غیر معیاری اور مقدار سے کم پیٹرول کی فروخت پرمقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کاکردار ادا کرتے ہوئے پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میںنہیںلا رہی۔عوامی وتجارتی حلقوںنے وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب،وفاقی وزیر پیٹرولیم سمیت ارباب اختیار سے شہراورگردونواح میں زائد قیمت،غیر معیاری اور مقدار سے کم پیٹرول فروخت کرنے والے کے خلاف بھرپور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ کھلے عام پٹرول پر پابندی ہے شکایت پر کاروائی کرتے ہیں