جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2ارکان کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی ایک بار پھر نصف سنچری مکمل ہو گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) وفاقی کابینہ میں دو نئے ارکان کی شمولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کے کابینہ کی ایک بار پھر نصف سنچری مکمل ہوگئی۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو دوبارہ اپنا معاون خصوصی برائے امور نوجواناں (یوتھ افیئرز) مقرر کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی اس عہدے پر فائز تھے لیکن ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی

وجہ سے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت بر ائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈویژن ڈاکٹر وقار مسعود کو معاون خصوصی برائے فنانس اینڈ ریونیو مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے ان تینوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔عسترہ غیر منتخب شخصیات بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرخ حبیب اور عثمان ڈار کی کابینہ میں شمولیت کے بعد وزیراعظم کے کابینہ کی ایک دفعہ پھر نصف سنچری مکمل ہوگئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وفاقی کابینہ میں پانچ نئے ارکان کا اضافہ ہوا جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد پنتالیس سے بڑھ کر اب پچاس ہوگئی ہے- وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں دو وفاقی وزراء شوکت ترین اور شبلی فراز‘ ایک وزیر مملکت فرخ حبیب‘ دو معاونین خصوصی جمشید اقبال چیمہ اور عثمان ڈار کو شامل کیا ہے۔ وفاقی وزراء کی تعداد 27ہے جس میں ایک غیر منتخب وفاقی وزیر شوکت ترین بھی شامل ہیں- ذرا ئع کے مطابق عثمان ڈار کی کابینہ میں شمولیت کے بعد معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر پندرہ ہوگئی جس میں 12غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ تین منتخب ارکان ڈاکٹر ثانیہ نشتر‘ علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر بھی معاونین خصوصی میں شامل ہیں- اسی طرح وزیراعظم کے تمام چار مشیر بھی غیر منتخب ہیں۔ جبکہ فرخ حبیب کے بعد وفاقی کابینہ میں وزراء مملکت کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرونا کیسز کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اسکے نقصان سے بچا جا سکتا ہے ،آئیے سب مل کر ایس او پیز کو فالو کریں۔اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کا سامنا پاکستان بھی کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر عمل کرکے اس کے نقصان سے بچا جاسکتا ہے، آئیے ہم سب مل کر ایس او پیز کو فالو کریں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…