اسلام آباد ( آن لائن) تحریک نے اپنے اوپر لگائے گئے پابندی کو وزارت داخلہ میں چیلنج کر دیا ہے اور حکومت نے تحریک کی درخواست کا جائزہ لینے کے لئے کل اعلی سطح کا اجلاس بلا لیا ہے جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری برائے
داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کریں گے ،ذرائع وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ تحریک کی جانب سے ان کے وکیل کے ذریعے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک دہشت گرد تنظیم نہیں ہے نہ ہی دہشت گردی سے کسی قسم کا کوئی تعلق ہے ہم ایک دینی سیاسی جماعت ہیں جو کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اور2018 کے عام انتخابات اور اس کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لیتی رہی ہے ،تحریک پر لگائی گئی پابندی غیر قانونی ہے لہذا اس کو ختم کیا جائے اور کالعدم کا درجہ بھی واپس لیا جائے ،وزارت داخلہ ایک سینئر عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ تحریک کی درخواست موصول ہوگئی ہے اور اس کا جائزہ لینے کے لئے کل جمعہ کو سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوگا۔