منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ میں مزید توسیع 3 نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف صدرِ مملکت سے لیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق عثمان ڈار کو دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی خزانہ و ریونیو مقرر کیا گیا ۔ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے، کابینہ ڈویڑن نے تینوں تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں۔یاد رہے چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کیا تھا، جس میں شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…