اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن )اے آر وائی نیوزکے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 12 شہروں میں ایس او پیزاور پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ،اس کے علاوہ عید سے قبل زیادہ شرح والے شہروں کو مکمل لاک ڈائون کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔
حکومت نے کورونا کمیٹی برائے کابینہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے ، مارکٹیں بند کرنے اور رش کو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز مانگ لی گئی ہیں ۔دریں اثنا پاکستان بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وباء سے مزید 151 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے مزید 5 ہزار 480 نئے کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہوگئی۔اور 7 لاکھ 8 ہزار 193 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 98 ہزار 818، سندھ میں 2 لاکھ 81 ہزار 385، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 16 ہزار 523، بلوچستان میں 22 ہزار 118، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 296، اسلام آباد میں 74 ہزار 640 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 931 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 327 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 629، خیبر پختونخوا 3 ہزار 238، اسلام ا?باد 677، گلگت بلتستان 106، بلوچستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 470 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔