جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ بنوانے والے سینیٹرز کو نوازے جانے کا انکشاف عزیز و اقارب کو سینٹ سیکرٹریٹ اور پپس میں نوکریاں دیدی گئیں

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ایوان بالا کے سیکرٹریٹ کے من مانیاںاور قانون کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ،چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن کے جن سینیٹرز نے اپنے ووٹ خراب کئے یا انہیں ووٹ دیئے ان کے عزیز و اقارب کو سینیٹ سیکرٹریٹ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز (پپس) میں نوکریاں دے دی گئیں

ہیں حتی کہ کورونا کی وجہ سے سینیٹ سیکرٹریٹ اور پپس کا ادارہ 30 اپریل تک بند ہے لیکن اس کے باوجود چیئرمین سینیٹ کے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کے لئے پپس کے ہال میں امید واروں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدے کے لئے نام نہاد انٹرویوز لئے گئے ،ذرائع کے مطابق سینیٹ ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پپس کو کورونا کی وجہ سے 30 اپریل تک بند کیا گیا ہے لیکن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خود ہی قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور انہوں نے اپنے من پسند افراد کی بھرتی کے لئے پپس حال میں گزشتہ دنوں امیدواروں کے انٹرویو لئے اور آئندہ آنے والے دنوں میں بھی ڈی جی قانون سازی اور ریسرچ افسر کی بھرتیوں کے انٹرویو رکھے گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدے کے لئے این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لئے گئے تھے مگر چونکہ ان ٹیسٹ میں چیئرمین کے سفارش کردہ امید وار کامیاب نہ ہو سکے تو این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج ہی منسوخ کر دیئے اور اپنے امیدواروں

کونوازنے کے لئے پپس ہال میں چھٹی کے دنوں میں 100 سے زائد امید وار بلائے گئے اور ان کے ٹیسٹ لئے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 7 مختلف سینیٹرز کے عزیز و اقارب کو بھی نوکریاں دے چکے ہیں کیونکہ ان سینیٹرز نے دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور سینیٹ کے جو پرانے ملازمین ہیں ان کو سی بلاک بھیج دیا گیا ہے اور سینیٹ سیکرٹریٹ میں نئے بھرتی کردہ افراد کو مختلف شعبوں میں تعینات کیا جارہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…