اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آ ج ملاقات کرنے والے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے 33ممبران قومی و صو بائی اسمبلی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے 11قومی اسمبلی اور 22 صوبائی اسمبلی کے ممبران ہیں۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ممبران
قومی اسمبلی میں راجہ ریاض ، سمیع گیلانی ، ریاض مزاری ، خواجہ شیراز ، مبین عالم انور،جاوید وڑائچ ، غلام لالی ، غلام بی بی بھروانہ ، فیض الحسن شاہ ، صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان شامل ہیں ۔ ایم پی ایز میں صو بائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صو بائی وزیر اجمل چیمہ ، مشیران عبد الحئی دستی ، امیر ایم خان ،رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ اور ایم پیز میں خرم لغاری، اسلم بھروانہ ،نذیر چوہان ٗآصف مجید، بلال وڑائچ ، آ فتاب ڈھلوں ٗ طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ ٗ عمر تنویر بٹ ، امین چوہدری، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، سعید اکبر نوانی اور صائمہ نعیم شامل ہیں ۔یاد رہے کہ دونوں دیرینہ دوستوں کے درمیان یہ طویل عرصے بعد ملاقات ہے۔جہانگیر ترین کے خلاف اس وقت اہم کیس عدالت میں چل رہا ہے اس درمیان یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔