اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پرمنتقل کرنیکی تیاریاں،وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی۔ذرائع کے مطابق تمام کابینہ ارکان کوٹیبلیٹس فراہم کردیئے گئے، کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کی
ہدایت پر انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی، کاغذی استعمال ختم اورپرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا،9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈا میں شامل ہیں ،وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے