جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں افراد گرفتار درجنوں تجارتی مراکز سیل ، کئی بسوں کے چالان

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پشاور، ملتان،گوجرانوالہ (این این آئی، آن لائن)این سی سی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فیصلوں کے اطلاق کا آغاز ہوگیا ،فیصلے کے تحت ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ،تمام ڈپٹی کمشنرز ماسک نہ پہننے اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کرسکیں گے۔ تجویز دی گئی کہ جرمانہ، جیل یا دونوں سزائیں

دی جاسکیں گی،عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ کئے جائینگے ،دوکان کے اندر ماسک نہ استعمال کرنے پر دوکاندار کو 2000 جرمانہ کیا جائیگا ،دوکان میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 2000 روپے جرمانہ کیا جائیگا ،بس میں 3000روپے جرمانہ ، کار میں 2000 روپے جرمانہ کیا جائیگا ۔ رکشہ اور موٹر سائیکل پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر بھی سزا یا جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کر کے 200 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر 16 اور صدر میں 12 دکانیں سیل کر دیں۔ دوسری جانب پولیس

نے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے شہریوں سے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے مگر شہری مسلسل ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ شہر کو بند کرنے کی طرف نا جایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 200 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر مردان میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 پلازے جبکہ گلبرگ لاہور میں 5 سیلون سیل کر دیے گئے، کامونکی میں 2 فوڈ پوائنٹس اور تین بڑے ہوٹلوں کو جرمانے کیے گئے۔علاوہ ازیں ملتان میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 6 افراد

کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 13 مختلف تجارتی مراکز سیل کردئیے گئے ،15بسوں کا چالان کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 55 ہزار روپے

کا جرمانہ بھی کیا گیا۔دریں اثنا صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف پر 20 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 دکانیں اور ریسٹورنٹ بھی سیل کیے گئے ہیں۔ڈی سی گوجرانوالہ

کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں1 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…