اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا۔ سماء نیوز کے مطابق پنجاب ایگزیمیشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق
پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کے امتحانات 7 جون سے شروع ہوں گے جو کہ 25 جون تک اختتام پذیر ہوں گے اس کے بعد 30 جون کو تمام طلباکو رپورٹ کارڈ جاری کر دیئے جائیں گے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں کازبانی امتحان لیا جائے گا جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کا امتحان تحریری ہو گا ۔امتحانات کی ڈیٹ شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی ۔دوسری جانب برٹش کونسل اس سال 90 ہزارطلبہ سے کیمبرج امتحانات لے گی، پنجاب میں کیمبرج امتحا نات میں طلبہ کی شمولیت سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برٹش کونسل رواں سال 90 ہزارطلبہ سے کیمبرج امتحانات لے گی،لاہور میں او اینڈ اے لیول کے امتحانات کے لیے 13 امتحانی مراکز قائم ہوں گے، برٹش کونسل کی جانب سے پنجاب میں کیمبرج امتحانات میں طلبہ کی شمولیت سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیاگیا ۔برٹش کونسل کی جانب سے صوبائی وزیر یا سر ہمایوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا جس
میں بتایاگیا کہ برٹش کونسل 26 اپریل سے کیمبرج امتحانات کا آغاز کررہی ہے جو سلسلہ 13 جون تک جاری رہے گا، شہرمیں 13مقامات پر روزانہ5 ہزارسے زائدطلباکیمرج امتحان میں شریک ہونگے،پنجاب کے 22 اضلاع میں مجموعی طور پر 40 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔