جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوئٹہ دھماکے میں 2 اسسٹنٹ کمشنر بھی زخمی‎

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)کوئٹہ کے فائیوسٹار ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے بم دھماکے میں 2 اسسٹنٹ کمشنر بھی زخمی ہوئے ،دھماکے میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر کے

وسط میںزرغون روڈپراتحاد چوک پر واقع شہر کے واحد فائیو اسٹار ہوٹل (سریناہوٹل)کی پارکنگ میں بدھ کی شب زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے ۔دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ ہوٹل کا خروج گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔دھماکے کا مقا م وہ جگہ بتائی جاتی ہے جہاں سے ہوٹل میں داخل ہونے والے ہر عام و خاص شخص کو واک تھرو گیٹ سے گزرنا پڑتا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سرینا ہوٹل میں ان دنوں ایک اہم ترین سفارتی شخصیت مقیم ہے جو دھماکے کے وقت ہوٹل میں موجود نہیں تھی قوی امکان ہے کہ دھماکے کا ہدف اہم شخصیت تھی جو کہ شہر میں ایک اعلیٰ سطح افطارو ڈنر میں مدعو تھی دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر میںخوف و ہراس پھیل گیا ۔دھماکے کے فوری بعد ایف سی ،پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کوہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کرکے نعشوں اورزخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کئے گئے 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا جس نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…