وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے ٹوٹے ہوئے رابطے بحال افطار ڈنر مؤخر کرنے کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی

21  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے انکشاف کیا ہےکہ وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ اگلے چند روز میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوگی۔انہوں نے

کہا کہ اسی سلسلے میں افطار ڈنر کو بھی مؤخر کیا گیا ہے، اگلے چند دنوں میں دیکھیں گے کہ جہانگیر ترین اور وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، یقین ہے بہت سے معاملات طے پاجائیں گے اور بہت چیزیں سیٹل ہوجائیں گی۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا اور ہم یہ تمام چیزیں وزیراعظم کے گوش گزار کریں گے، پوری امید ہے جب وزیراعظم کو اصل حقائق کا پتا چلے گا تو امید ہے بہت بڑا ریلیف اس ملاقات میں ہمیں ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس تینوں ایف آئی آر ہیں اور کسی میں لفظ شوگر نہیں لکھا ہوا۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا تھا کہ عمران خان صاحب بات کو آگے نا بڑھائیں، اگر ہمیں انصاف نا ملا تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ارکان نے وزیراعظم کو ملاقات کے لیے خط بھی بھیجا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…