پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کا دورہ عرب امارات کام دکھا گیا پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ، بڑا ریلیف مل گیا

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو قرض واپسی کی مدت میں توسیع دے دی، تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اماراتی ہم منصب شیخ عبدللہ بن زایدالنہیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان نے وزیرخارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں

رہنمائوں کے مابین دو طرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔ وزرائے خارجہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت دیگر امور پر پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر شیخ عبدللہ نے امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع سے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ قرض کی واپسی کی ڈیڈ لائن 19 اپریل تھی، دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا تین روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد منگل کو ایران روانہ ہوگئے۔ہوائی اڈے پر اماراتی وزارتِ خارجہ کے سنیر حکام، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر افضال محمود اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔وہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر غالب سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ مشہد شہر کا بھی دورہ کریں گے۔وفود کی سطح پر بات چیت کے دوران ، دونوں

وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا جائزہ لیں گے۔ دونوں فریق علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں افغان امن عمل اور جموں و کشمیر تنازعہ کی تازہ ترین پیشرفت شامل ہیں۔دونوں

وزرا خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی چھتری تلے علاقائی تعاون کو مستحکم کرنے پر بھی غور کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ ایران دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح کے تبادلوں کا ایک حصہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے نومبر 2020 میں وزیر خارجہ قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، جب کہ دونوں وزرائے خارجہ نے 30 مارچ 2021 کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہارٹ آف ایشیا استنبول پروسیس وزارتی کانفرنس کے نویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…