جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں بھارتی مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث بھارت سے پاکستان میں آنے والے مسافروں کی آمد پر پابندی لگادی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و مراعات اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ان کے ساتھ

نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی نے بھی کی۔اجلاس میں شرکا کو بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم (ڈبل میونٹ قسم) کے پھیلاؤ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی مذکورہ قسم اپریل کے آغاز سے بھارت میں یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کی وجہ بن رہی ہے جس کے بعد این سی او سی نے بھارت کو 2 ہفتوں تک سفری ممالک کی فہرست میں کیٹیگری سی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے پاکستان آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق بھارت میں موجود کورونا کی نئی قسم کے دیگر ممالک تک پھیلاؤ کے تناظر میں کیٹیگری سی ممالک کے جائزے سے متعلق اجلاس اب 21 اپریل کو ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ 5 روز سے بھارت میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں جس کے باعث ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے۔بھارت میں 19 اپریل کو کورونا وائرس کے مزید 2 لاکھ 73 ہزار 810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی۔اس کے علاوہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید ایک ہزار 619 کے اضافے کے بعد بھارت میں عالمی وبا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 769 تک پہنچ گئی۔علاوہ ازیں بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث بھارتی وزیر اعظم نریندر کو مغربی بنگال میں انتخابی ریلیوں کے انعقاد پر کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…