جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں‎،عمران خان نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کے حق میں خود میدان میں آ گئے‎

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ نئے وزیر خزانہ معاشی معاملات میں مزید استحکام کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا،

اس موقع پر ماہرین معاشیات و مالیاتی امور، وفاقی وزیر حماد اظہر اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا اراکین بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، یہ شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ شوکت ترین معاشی معاملات میں مزید استحکام کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام کریں گے۔اس موقع پر ملاقات میں شریک افراد نے شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کئے، ایک سوال کے جواب میں نومنتخب وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بہترین اصلاحاتی کام کیا، ان کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 49 سالہ معاشی تجربہ کی بنیاد پر کہ سکتا ہوں کہ معاشی مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے، جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہو گا۔‎



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…