منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

لاہور احتجاجی مظاہرین نے ڈی ایس پی، 5 کانسٹیبلز اور 2 رینجرز اہلکاروں سمیت کئی عہدیداروں کو یرغمال بنا لیاہے،سی سی پی او لاہور

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ + این این آئی)لاہور میں کالعدم جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرین کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے صبح آٹھ بجے ہی پولیس نے علاقے کو گھیر لیا تھا، پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے

دوران گیارہ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، سی سی پی او لاہور کے ترجمان رانا عارف کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے ایک ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ پربے دردی سے تشدد کیا اور پانچ کانسٹیبلز اور 2رینجرز اہلکاروں سمیت کئی عہدیداروں کو یرغمال بنالیا۔سی سی پی او کے مطابق اس کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی ٹیموں کی بھاری نفری احتجاجی مقامات پر تعینات کردی گئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے،بلیک میل نہیں ہوں گے،لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغواء کیا گیا جس پر آپریشن ہوا،ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی،عمران خان عاشق رسول ؐ ہیں وزیراعظم نے ہر فورم پر بات کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغواء کیا گیا جس پر آپریشن ہوا،ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔ لاہور میں کالعدم جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…