لاہور ( آن لائن )لاہورمیں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں کے آئی سی یْوز بھر گئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپتالوں کے 92فیصد سے زائد آئی سی یو بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔ شہر کے 92.90 فیصد آئی سی یو بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔
ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس کا آکوپینسی ریٹ بھی78.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں بار12055 مریض زیرعلاج ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں817 اور نجی اسپتالوں میں438 مریض زیر اعلاج ہیں۔ شہر میں انتہائی تشویشناک حالت کے239 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔تشویشناک حالت کے675 مریض ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں زیر اعلاج ہیں۔ 341 متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے 3562 نئے کیسز، تعداد 267,572 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہورمیں 1748، ننکانہ 111، قصور 44، شیخوپورہ 56، راولپنڈی 125، جہلم 26، چکوال 127، اٹک 28، مظفرگڑھ 9، حافظ آباد 29 اور گوجرانوالہ میں 57 کیسز رپورٹ ہوئے،اسی طرح سیالکوٹ 57، نارووال 5، گجرات 28، منڈی بہاالدین 31، ملتان 107
، خانیوال 16، راجن پور 4، لیہ 12، ڈیرہ غازی خان 29 اور وہاڑی میں 19 کیس سامنے آئے،جبکہ فیصل آباد 229، چنیوٹ 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ 21، جھنگ 10 اور رحیم یار خان میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ سرگودھامیں 159، میانوالی 6، خوشاب 26،
بہاولنگر 20، بہاولپور 36، لودھراں 11، بھکر 28، ساہیوال 93، پاکپتن 81 اوراوکاڑہ میں 123 کیسز سامنے آئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مزید 97 ہلاکتیں ہوئیں جن سے اموات کی کل تعداد 7430 ہوچکی ہے۔ ابتک 4,278,424 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 216,237 ہو چکی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے شہریوں سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔