چین کی وزیراعظم کو دورہ چین کی دعوت ‎

16  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے،غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ترقی کیلئے چین کے تجربے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات ،

کورونا وائرس کی صورتحال اورغربت کے خاتمے سے متعلق چین کے تجربے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چین سے غربت کے خاتمے کے مقصدکے حصول میں کامیابی پر چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ترقی کیلئے چین کے تجربے سے سیکھنے کی ضرورت ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے اورحکومت اس سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے اور ملک بھر میں ویکسینیشن شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے وزیراعظم نے سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس موقف کو دوہرایا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام چینی صدر ژی جنگ پنگ کے جلد سے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر ژی جنگ پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا اور پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دوہرایا ۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین کورونا وائرس وباء کے خاتمے اور ویکسین کی فراہمی کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا سفیر نے وزیراعظم کو دورہ چین کی دعوت بھی دی ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…