وزارت اطلاعات سے چھٹی شبلی فراز کو نئی وزارت دے دی گئی

16  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی/آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک مرتبہ پھر وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے تازہ پیش رفت سے متعلق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے فواد چوہدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔خیال رہے کہ حکومت نے اپریل 2019 میں فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا تھا جس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے کام کیا بعدازاں 28 اپریل 2019 کو حکومت نے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد فواد چودھری نے دوبارہ سے وزارت اطلاعات ونشریات کا عہدہ سنبھال لیا ہے جبکہ شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز جلد بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ادھر وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزارت اطلاعات ونشریات کی ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو کی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…