احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی

15  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی کابینہ نے ایک مذہبی جماعت پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ایک مذہبی جماعت پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق

پنجاب حکومت نے اس پابندی کی سفارش کی تھی جس کی سمری وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ذرائع کے مطابق پابندی کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری کے بعد پابندی کے ڈیکلیریشن پرکام شروع کردیا گیا ہے اور وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن اس مذہبی جماعت کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔سمری کے مطابق اس مذہبی جماعت کی کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا،اس مذہبی جماعت کے 2063 کارکن گرفتار اور 115 ایف آئی آردرج کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…